قبا ئلی ضلع مہمند میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ

مہمند:قبا ئلی ضلع مہمند میں کرونا کے مثبت کیسز میں تیزی آنے لگی، مہلک وبا کرونا وائرس کی تیسری لہر نے لوگوں کا شکار کرنا شروع کردیا ہے جس کے باعث مہمند میں کرونا مریضوں کی تعداد میں یومیہ بنیادوں پر ضافہ ہورہا ہے۔ضلع مہمند میں ایکٹو کیسز کی تعداد 97 تک پہنچ گئی. ذرائع مطابق ضلع مہمند میں کرونا کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہے. لیکن لوگ کرونا وائرس کی تشخيصی ٹیسٹ سے اجتناب کر رہے ہیں. جس کی وجہ سے صحیح تعداد سامنے نہیں آرہی ہے. اور علاقے میں کرونا وائرس بہت تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے.محکمہ صحت خیبر پختو نخوا نے کورونا کیسوں میں حالیہ اضافہ کو کورونا وباءکی تیسری لہر قرار دے دیا۔ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کے مطابق کورونا کسیوں میں اضافہ تیسری لہر ہے جو پہلے والی دولہروں کے مقابلے میں خطرناک ہو سکتی ہے ۔