جنوبی وزیرستان: پاک فوج نےسپین کئی رغزائی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کردیا

جنوبی وزیرستان: فرنٹیئر کور ساوتھ کے تعاون سے علاقہ سپین کئی رغزائی میں ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا. کمانڈنٹ گومل سکاوٹس نے حکومتی ایس او پیز کے تحت افتتاحی تقریب سادگی سے منعقد کی. افتتاحی تقریب کے موقع پر جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے افراد کاکہنا تھا کہ افواج پا کستان اور گومل سکاؤٹس منزئی پائیدار امن کی بحالی میں مصروف عمل ہے جبکہ اسکے علاوہ وہ علاقہ میں دکھی انسانیت کی خدمت اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر اپنی مدد آپ کے تحت ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے. فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے طلباء،نمازیوں ، سپینکئی رغزائی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد اور راہ چلتے مسافر پینے کے ٹھنڈے اور صاف پانی سے مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ گومل سکاؤٹس کے مذکورہ اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے افواج پاکستان اور ایف سی ساؤتھ کی علاقہ میں امن و امان کی بحالی کے لئے دی جانیوالی قربانیاں قابل تحسین ہیں. انہوں نے پانی کے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر بشیر ، سیکٹر کمانڈر ساوتھ اور کمانڈنٹ گومل سکاؤٹس کی کاوشوں کو سراہا ہے واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں اب تک فرنٹیئر کور ساؤتھ کے تعاون سے متعدد پانی کے فلٹریشن پلانٹ لگائے جاچکے ہیں جبکہ مذید کئی فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کے لئے ورک مکمل کیا جا چکا ہے جس سے عام شہری مستفید ہونگے۔