کراچی میں امن اور ترقی میں رینجرز کا نمایاں کردار ہے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

کراچی:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں امن اور ترقی میں بہت نمایاں کردارہے، پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں کرکٹ کی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے، پاک افواج ملکی سلامتی کی ضامن ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان رینجرز سندھ کی 28 ویں پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیرداخلہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائینہ کیا اور پریڈ کے شرکا اور مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان رینجرز سندھ کی خدمات کو خراج تحسین کیا اور پاسنگ آؤٹ پریڈ کے شرکا کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ شیخ رشید نے دوران تربیت نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں امن اور ترقی میں بہت نمایاں کردارہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں کرکٹ کی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کامیاب ہونے والے رینجرز کے جوان قومی جذبے سے خدمات سر انجام دیں گے۔پاک افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پاک افواج میں شمولیت کسی بھی جوان اور اس کے خاندان کے لئے باعث فخرہے