کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس اپ گریڈیشن آخری مراحل میں داخل

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن آخری مراحل میں داخل ہوگئی جسے 30 جون تک مکمل کیا جائے گا۔ سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک اپ گریڈیشن کی نگرانی کر رہے ہیں، ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے زیر نگرانی پراجیکٹ 590 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔سوئمنگ پول، انڈور جمنازیم ہال، ہاسٹل، چار دیواری اور سٹریٹ لائٹس پر 262 ملین روپے، ہاکی ٹرف پر 96 ملین، ایتھلیٹکس ٹریک پر 120 ملین روپے، انٹرنل روڈ پر 12 ملین روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ اپ گریڈیشن میں خواتین جمنازیم کا علیحدہ منصوبہ بھی شامل ہے جس پر 100 ملین روپے اخراجات آئیں گے یہ منصوبہ 100 ملین روپے سے 2022 تک مکمل کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک کا کہنا ہے کہ سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کا 90 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے پیشرفت کی رپورٹ باقاعدگی کے ساتھ وزیر اعلیٰ اور سیکرٹری سپورٹس کو بھیجی جارہی ہے ، صوبے کے دیگر ڈویژنوں کے صدر مقامات میں سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن جاری ہے جن کی تکمیل سے ہر ڈویڑن میں تمام کھیلوں کے انعقاد کے لئے بڑے پیمانے پر انسفراسٹرکچر دستیاب ہوگا جس میں صوبائی اور قومی سطح کے مقابلے کرانے کی بھی سہولت ہوگی۔