ٹانک میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد

ٹانک:ٹانک پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد، مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید مرید اکبر کی حدود میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی مخبر کی اطلاع موصول ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ نے فوری طور پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونماء ہونے سے پیشتر بروقت کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کئے جس پر بلاتاخیر زیرنگرانی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اقبال خان بلوچ، ایس ایچ او تھانہ شہید مرید اکبر فہیم ممتاز خان نے ہمراہ پولیس پارٹی و بی ڈی یوسٹاف پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بہترین حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے اور افسران بالا سے رابطہ میں رہتے ہوئے کامیاب سرچ آپریشن کے دوران بمقام اراضی ازاں میرغلام بھٹنی بحداشپری علاقہ تھانہ ایس ایم اے سے 2 عدد اینٹی پرسنل مائینز، 17 عدد اے۔جی۔ایل گرینیڈز، 11 عدد ڈیٹونیٹرز، 1 عدد بیٹری اور 1 عدد راکٹ لانچر بوسٹر برآمد کرکے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔