کرم: ضلعی انتظامیہ کا صدہ بازار میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون

کرم: خیبر پختو نخوا حکومت نے ضروریات زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتیں اعتدال پر رکھنے اور مصنوعی مہنگائی ،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم حامد خان نے صدہ بازار کا تفصیلی دورہ کیا،دورے کے دوران انہوں نے اشیاء خوردونوش و دیگر دکانات میں نرخ نامے چیک کیے اور سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا اور بعض کو وارننگ دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم نے اس موقع پر کرونا کی تیسری لہر کے سدباب کے لیے دکانداروں کو کرونا ایس او پیز پر عملدرآمدکرانے کی بھی ہدایت جاری کئے۔