قبائلی ضلع مہمند میں بارش سے متاثرہ خاندانوں میں1 کروڑ3 لاکھ 72 ہزار روپے کے امدادی چیک تقسیم

مہمند:ضلع مہمندہیڈکوارٹر جرگہ ہال غلنئ میں بارش سے متاثرہ خاندانوں میں ایک کروڑ تین لاکھ72 ہزار روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔گزشتہ عرصے ہونے والی شدید بارشوں سے انکے گھر متاثر ہوگئے تھے۔غلنئ جرگہ ھال میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر غلام حبیب,اے سی حامداقبال,ڈی ایچ او محمد حیات آفریدی,مقامی مشران اور متاثرین نے ایس اوپیز کے تحت شرکت کی اور متاثرہ 134افراد میں ایک کروڑ تین لاکھ 72ہزار روپے کے چیکس تقسیم کیے۔اس موقع ڈی ایچ او نے مشران اور عوام سے کورونا کے خلاف حفاظتی تدابیر اور بچاو کیلئے اقدامات کرنے اور اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات بیان کیے۔ مختصر کاروائی کے بعد 134متاثرہ افراد میں انکے ہونے والے نقصانات کے حساب سے رقوم کے چیکس تقسیم کئے گئے۔تمام شرکاء نے امداد کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر اے سی حامد اقبال نے بتایا کہ پی ڈی ایم اےکے تعاون سے غریب متاثرہ افراد کا تعاون جاری رہے گا اور قدرتی افات سے متاثرہ افراد کی امداد ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔