پاکستان روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔یہ بات انہوں نے روس کے اپنے ہم منصب سرگئ لیوروف سے چیت کرتے ہوئے کہی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تعلقات میں بتدریج وسعت آ رہی ہے۔پاکستان اور روس کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات ، دو طرفہ باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کا مظہر ہیں۔پاکستان اور روس کے مابین وفود کی سطح پر دو طرفہ مذاکرات بدھ کو وزارت خارجہ میں ہوں گے ۔ان مذاکرات میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر بات چیت مذاکرات کا اہم حصہ ہیں۔دونوں ممالک کے مابین افغان امن عمل کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلہ ء خیال ہو گا۔