قبائلی ضلع خیبر میں پاک فوج کی جانب سے بے روزگار افراد میں لوڈر رکشے تقسیم

خیبر:خیبر رائفلز 106 ونگ آف ایف سی کے پی نارتھ. سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے پائندی چینہ میں نادار افراد میں 5لوڈر رکشے تقسیم کئے گئے ،اس موقع پر میجر بلال نے کہا کہ علاقے کی فلاح و بہبود کیلئے یہاں 27 بریگیڈ اور حکومت مل کر کام کر رہی ہے تاکہ اس علاقے کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز یہاں تعلیم روزگار کی مد میں مزید تعاون کریں گی اور علاقے کی پسماندگی کو دور کیا جائے گا میجر بلال کا کہنا تھا کہ اب یہاں امن قائم ہو چکا ہے اور یہاں کے اسکول آباد ہو رہے ہیں جو خوشی کا مقام ہے تقریب میں شریک علاقائی مشران اور نادار افراد نے خیبر رائفلز 106ونگ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مزید بھی علاقائی مسائل کے حل کیلئے کوشش جاری رکھیں گے واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تقریب مختصر اور ایس او پیز کے مطابق رکھی گئی تھی.