قبائلی ضلع مہمند میں 700 کنال اراضی پر کاشت پوست کی فصل تلف کرنے کیلئےبڑا آپریشن شروع

مہمند:قبائلی ضلع مہمند میں 700 کنال اراضی پر کاشت پوست کی فصل تلف کرنے کیلئےبڑا آپریشن شروع، آر پی او مردان ریجن یاسین فاروق کی ​ہدایت پر قبائلی ضلع مہمند میں مہمندپولیس فورس نے پہاڑی علاقوں میں آپریشن جاری رکھتے ہوئے پوست فصل تلف کررہی ہیں اوریہ اپریشن اُس وقت تک جاری رہیگاجب تک منشیات کے آخری پودے کوجڑسے نہ اکھاڑ دیا جائے۔آپریشن ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کے نگرانی میں شروع ہوا۔ پوست تلفی آپریشن میں ڈی ایس پی خالد خان اور ڈی ایس پی پشم گل خان کی نگرانی میں دو ایس آئی، تین اے ایس آئی اور 80 پولیس کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔ 700 کنال پر کاشت کی گئی پوست کی فصل کو تلف کرنے کیلئے آپریشن شروع ہو چکا ہے اور 66 کنال اراضی پر کاشت کی گئی افیون (پوست) کی فصل کو تلف کردیا گیا۔ آپریشن کا دورانیہ 10 دن تک رہے گا پوست تلفی کی خاتمے تک جاری رہےگا۔پولیس کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہےاور اس آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پولیس کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ ڈی پی او مہمند نے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے اور انکے پیدا کرنے والے، بنانے والے اور پھیلانے والے قوم کے مجرم ہے اور یہ ہماری نوجوان نسل اور خاص کر طلباء کو نشانہ بنا رہے ہیں۔مہمند پولیس کے جوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا۔ کہ ضلع مہمند کو ہر قسم کے منشیات سے پاک کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے قدیم زمانے سے کاشت ہونے والے اس مکرو فصل کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔ علاقہ عمائد ین نے منشیات کیخلاف جاری مہم کے سلسلے میں پوست کی فصل کو تلف کرنے پر پولیس کی تعریف کی ہے۔