حکومت کا پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز 28اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے کورونا سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلی سے اٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے تحت کورونا سے متاثرہ اضلاع میں کلاس ون سے 8 ویں جماعت تک کلاسیں 28 اپریل تک نہیں ہوں گی ، 9 ویں سے 12 ویں جماعت کے تعلیمی ادارے 19 اپریل تک بند رہیں گے ، جس کے بعد ان کی کاسز سخٹ ایس او پیز کے تحت ہوں گی ، اے اور او لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیاگیا ، جب کہ 28اپریل کو این سی او سی کا اجلاس دوبارہ ہوگا جس مین صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ، بتایا گیا ہے کہ وفاقی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا ، جس میں وزرائے تعلیم ، وزارت صحت اوراین سی اوسی حکام شریک ہوئے ، اجلاس میں ملک میں کورونا صورتحال پر بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں تعلیمی ادارےکھولنے یا مزیدبند رکھنے سے متعلق امور زیربحث آئے۔