وزیرستان میں دہشتگردوں کی ہلاکت اور پی ٹی ایم کا پروپیگنڈا ؟

ملک دشمن عناصر نے ​پاک فوج پر بہت سے الزا مات لگائے، وقت کے ساتھ ساتھ تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے، مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب میں تمام دہشت گرد گروپوں کا صفایا کیا، جب سے خیبر پختو نخوا کے قبائلی اضلاع میں دہشتگردوں کا خاتمہ ہو کر امن قائم ہوا تو اسی دن سے پاکستان دشمن ممالک کے تنخواہ دار پی ٹی ایم قبائلی علاقوں کی امن وامان خراب کرنے کیلئے افواج پاکستان کے خلاف جھوٹے پرو پیگنڈے کر رہے ہیں ،سوشل میڈیا پر جھوٹے نعروں سے افواج پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، پی ٹی ایم،ملک دشن عناصر اور سوشل میڈیا کے ضمیر فروش سازشی ٹولے پاک فوج پر الزامات لگائے لیکن اس کا کوئی جواز نہیں بنتا کیو نکہ ​دہشت گردی کی جنگ میں بھی ہمارے محب وطن قبائلی عوام کی خدمات اور قربانیاں سنہرے حروف سے لکھنے کے قابل ہیں،​جنہوں نے اپنے کردار سے یہ ثابت کیا کہ پاکستان کے عوام اپنے وطن کی محافظ مسلح افواج سے بے پناہ پیار کرتے ہیں اور ہر قدم پر ان کی پشت پر ہیں،الزام لگانے اور نعرے لگانے سے فوج کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔پاکستان میں اب ٹرینڈ بن گیا ہیے لاشیں رکھ کر دھرنے دینے کا اور مطالبات منوانے کا کو ئی بھی نہیں چاہتا کہ دہشتگردی کٕے واقعات ہوں، لیکن پی ٹی ایم کا سارا کاروبار اور پروپیگنڈا صرف لاش کے گرد گھومتا ہے۔ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے بویا کے ایک گاؤں محمد خیل میں سیکیورٹی فورسز کی اہم کاروائی میں مطلوب ٹی ٹی پی دہشتگرد اشرف اللہ سمیت دو دہشتگرد ہلاک ہوئے، اس کے بعد میران شاہ کے علاقے دیواگڑ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن شروع کیا جس کے شروع ہوتے ہی دہشت گردوں نےسیکیورٹی فورسز پر فا ئرنگ شروع کر دی جس میں تین سپاہی زخمی ہوئے جوابی کاروائی میں ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر زاہد اللہ بھی مارا گیا، اس موقعہ پر دہشتگردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ وہاں کہ قبائلی مشران کی موجودگی میں یہ سب کاروائی ہوئی، کچھ دیر بعد طالبان ترجمان کی جانب سے اپنے تین ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔ اس موقعہ سے پھر فائدہ اٹھانے کے لیے پی ٹی ایم دہشت گرد کی لاش کو اٹھا کر عوام میں یہ بات پھیلا دی کہ ایک نو جوان کو سیکیورٹی فورسز نے بے گناہ مارا ہے۔ پی ٹی ایم ہمیشہ سے دہشت گردوں کی معاون اور سہولت کار رہی ہے تاکہ تمام الزامات افواج پاکستان پر ڈال سکے۔ یہ واقعہ تو مشران کے سامنے ہوا اور طالبان نے اپنے بندے کی ہلاکت کی تصدیق بھی کر دی۔ اس کے باوجود دہشت گرد کے لیے دھرنا پی ٹی ایم کے ملک و فوج دشمن پروپیگنڈے کی دلیل ہے.