چترال:سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی ٹیم کا مستوج میں بننے والےپولو گراؤنڈ کا دورہ

پشاور:پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کا مستوج کے علاقے میں بننے والے پو لو گرائونڈ کا دورہ کیا ، اس دورے کے موقع پر ٹیم کو بتایا گیا کہ پولو گرائونڈ کیلئے تمام میٹریل پہنچ چکا ہے اور ایک ہفتے کے اندر اس پر کام شروع کیا جارہا ہے جبکہ جون 2021 تک اس منصوبے کو مکمل کرکے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق اعظم کے حوالے کیا جائیگا جبکہ اس گرائونڈ پر پولو ٹورنامنٹ جولائی 2021 میں کروایا جائیگا اس موقع پر پولو ایسوسی ایشن کے صدرسکندر شہزادہ نے وزیراعلی محمود خان اور سیکرٹری سپورٹس کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے اس علاقے میں پولو گرائونڈ پر کام شروع کیا جارہا ہے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کے مطابق صوبائی حکومت کھیلوں کی سہولیات ہر یونین کونسل کی سطح پر تک پہنچانے کے عزم کیلئے کوشاں ہیں اور یہ منصوبہ بھی اس کا ایک حصہ ہے پولو کیلئے بننے والے اس گرائونڈ میں بیٹھنے کیلئے بھی جگہ سمیت دیوار کی تعمیر بھی شامل ہیں-