پاکستان نے بھارت کو ہرا کرتین ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ڈھاکہ: تین ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش میں کورونا پابندیوں کے باعث ٹورنامنٹ محدود کر دیا گیا جس کے بعد پاکستان نے میزبان بنگلا دیش کو سیمی فائنل میں شکست دی ۔فائنل میں پاکستان نے 15 اوورز میچ میں بھارت کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا ،کپتان نثار علی نے ناقابل شکست 69 رنز بنائے جبکہ ظفر اقبال نے 48 رنز بنائے۔ہندوستان کی طرف سے اجے کمار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارت کو 15 اوورز میں 7وکٹوں پر 112 تک محدود کردیا گیا۔ سنیل رمیش نے 39 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے ساجد نواز نے دو اور نثار نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے فائنل 62 رنز سے جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔