چترال:کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات کےپراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کا گوہکیرکا دورہ،مقامی افراد پولو گراونڈ کیلئے زمین دینے پر آمادہ

پشاور:سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخواکی ہدایت پر کھیلوں کی ایک ہزار پراجیکٹ کی ٹیم نے یونین کونسل کوشت کے علاقے گوہکیر کا دورہ کیا جہاں پر پولو گرائونڈ کا مسئلہ تھا اس موقع پر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ، سی اینڈ ڈبلیو کے حکام اور فیلڈ انجنیئرز بھی ساتھ تھے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کی سربراہی میں شامل ٹیم کو بتایا گیا کہ یہاں پر 550 فٹ لمبا اور ڈیڑھ سو فٹ چوڑا پولو گرائونڈ موجود ہے جبکہ مقامی لوگ اپنی مرضی سے ڈیڑھ سو فٹ زمین مزید پولو گرائونڈ کو دینے کیلئے تیار ہیں-اور اس سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی- جس پر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بھی راضی ہوئے تاہم اسی علاقے میں ایک اور گرائونڈ کے حوالے سے رپورٹ سپورٹس سیکرٹری خیبر پختونخواہ اور ڈی جی سپورٹس کو پیش کرنے کی پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے یقین دہانی کرا دی

شیئر کریں