پاکستان انتہائی مشکل وقت سے گزر چکا ہے مجھے پاکستان سے محبت اور ہمدردی ہے، غیر ملکی بلاگر رچرڈ ہیرس

غیر ملکی بلاگر رچرڈ ہیرس کی پاکستان سے محبت کا اظہار اور پاکستانی نام نہاد’لبرلز‘ پر باتوں کی بوچھاڑ کر دی،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان سے بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ میں اپنے آپ کو پاکستانی محسوس کرتا ہوں اور اپنے ملک سے زیادہ پاکستان سے لگاو ہے، رچرڈ ہیرس نے کہا کہ پاکستان انتہائی مشکل وقت سے گزر چکا ہے مجھے پاکستان سے محبت اور ہمدردی ہے کیا پاکستان سے ہمدردی اور محبت جرم ہے؟ کیا کوئی بغیر پیسوں ​پاک افواج اور پاکستان کے حق میں بات نہیں کر سکتا؟ کوئی شخص ذاتی طور پر پاکستان سے پیار اور اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہے تو بعض لوگوں کو برداشت نہیں ہو تی جو میری سمجھ سے بالاتر ہے مجھے معلوم نہیں مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ ان کے ذہنوں میں کیا چل رہا ہے اگر حقیقت بولو ں تو یہ لاگ ناراض ہو جاتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ حقیقی لبرل ہیں وہ انصاف اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ بعض حقیقی لبرل نہیں ہے وہ لو گ ہے جو اپنے مذہب اور ریاست سے باغی ہے،ماضی میں ایسے لبرلز نے بم دھماکوں اور ڈرون حملوں کی حمایت کی اور دوسرے ممالک کے اشاروں پر چل کر ان کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔لبرلز وہ ہیں جو ایک دوسرے کی سوچ کو اہمیت دیتے ہیں۔