قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے کھلاڑی عرفان محسود ​نے بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے بھارت کےکھلاڑی روہتاش چوہدری کا گینیزبک عالمی ریکارڈ توڑدیا ۔روہتاش چوہدری نے80 پاونڈوزن کےساتھ ایک منٹ میں 51 پش آپس کئےتھے جبکہ عرفان محسود نے ایک منٹ میں 58 پش اپس کرکے ریکارڈاپنےنام کرلیا۔جنوبی وزیرستان سےتعلق رکھنے والےمارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک منٹ میں 58 پش اپس کرکے بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑدیا۔روہتاش چوہدری نے2016 میں 80 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 51 پش آپس کئےتھے۔عرفان محسود کے مطابق گنیز بک آف ورلڈریکارڈ نےای میل کےذریعہ ریکارڈکی تصدیق کردی ہے ۔عرفان کامجموعی طورپریہ 41 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ ہے جبکہ اس سے پہلےعرفان محسودامریکا، برطانیہ،عراق،اٹلی، فلیپائن، مصر،انڈیاکےکئی ریکارڈز پاکستان کےنام کرچکاہے۔