خیبر پختو نخوا حکومت نےانڈر 16 گیمز میڈلز جیتنے والے 35 کھلاڑیوں میں تعلیمی وظائف کی پہلی قسط جاری کردی

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی تعلیم جاری رکھنے میں مدد کے لئے تعلیمی وظائف کی فراہمی شروع کر دی ہے، انڈر 16 جونیئر گیمز میں میڈلز جیتنے والے 35 کھلاڑیوں کو وظائف کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ہے اگلے ہفتے انڈر 21 گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو وظائف کی رقم جاری کی جائے گی۔ حکومت نے گولڈ میڈلز پر 10 ہزار، سلور میڈلز پر 8 ہزار اور برونز میڈلز پر 5 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا ہے جس کی رقم ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کو جاری کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد وظائف کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے جن 35 کھلاڑیوں کو وظائف جاری کئے گئے ہیں ان میں زینب، طلحہ سلیم، عبدالرزاق، خدیجہ مبین، عبدالرافع، محمد حماد، سید شاہ حسن، روحیل خان، عبدالوہاب، واجد خان، امین جان، ذوالقرنین، رحمداد، رشید خان، حضرت عمر، جواد احمد، سید اوسید علی شاہ، محمد شکیل، شہاب بختیار، مصور خان، اکرام اللہ، عثمان اختر، شہزاد علی خان، مہراج جدون، محمد عمر، محمد جبران، شفیع اللہ، حاذق خان، کامل احمد خان، محمد عمر، سمن شہزادی، محمد طلحہ، فرحان اللہ، جلال شیر اور نعمان خان شامل ہیں۔