کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات، پراجیکٹ ڈائریکٹر مرادعلی مہمند کا چترال پایان کی دور افتادہ سوسوم پلے گراونڈ کا دورہ

پشاور:محکمہ کھیل کے ایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ کے ڈائریکٹر مراد علی مہمند کی سربراہی میں پراجیکٹ ٹیم نے چترال پایان کی دور افتادہ اور سطح سمندر سے دس ہزار فٹ اونچائی پر واقع یونین کونسل کریم آباد میں سوسوم پلے گراونڈ کا دورہ کیا جس پر 25 فیصد کام پہلے ہی مکمل ہوگیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹنی، ڈی ایس او چترال فاروق اعظم، سابق ڈی ایس او عبدالرحمت اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پلے گراونڈ پر نومبر سے مارچ تک برف پڑی رہتی ہے جس پر اب اپریل کے پہلے ہفتے میں کام شروع کیا جائے گا۔ پلے گرانڈ پر 41 لاکھ روپے اخراجات آئیں گے گورنمنٹ ہائی سکول کے ساتھ ملحق ہے سکول کے بچوں اور علاقے کے نوجوانوں کو پولو اور فٹ بال کھیلنے کی سہولت میسر آئے گی۔ مراد علی مہمند کا کہنا ہے کہ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اقبال جہان اور علاقہ عمائدین نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے گراونڈ جون تک مکمل کیا جائے گا۔ مقامی لوگوں نے گراونڈ کی منظوری پر وزیر اعلی محمود خان اور سیکرٹری کھیل عابد مجید کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں پراجیکٹ کے تحت 21 سکیمیں جاری ہیں ۔