افغانستان میں خدائی خدمتگار باچا خان کے مزار کے تقدس کی پامالی؟ مزار پر موسیقی اور رقص کی تقریب

افغانستان میں خدائی خدمتگار باچا خان کے مزار کے تقدس کی پامالی؟ گزشتہ روز افغانستان میں خان عبد الغفار خان، جنہیں عام طور پر پشتون احترام کے طور پر باچا خان کے نام سے جانتے ہیں کے مزار پر موسیقی کی محفل سجائی گئی اور ناچ گانا بھی ہوئی اکابرین کی قبروں پرناچ گانا؟کونسا کلچر ہے، افغانستان میں خدائی خدمتگار باچا خان کا مزار ہے جو کئی دہائیوں تک ایک کھنڈر تھاپھر گزشتہ سال اشرف غنی نے پاکستان کے خلاف پشتونستان تحریک کو ہوا دینےکےلیے مزار کی تعمیر کی اوراب افغانی حکومت کسی طرح مزار کی بے حرمتی کررہے ہیں،افغانستان ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے اسلام کے احکامات کو ہوا میں اڑا دئیے،باچا خان بابا کے مزار پر موسیقی کی محفل سجانا اوراس دوران ناچ گا نے سے پوری دنیا میں مقیم باچا خان کے پیر وکاروں،عوامی اور مذہبی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پشتون سوشل میڈیا صارفین نے افغانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے اپنے پیغامات میں لکھا ہے کہ ایک اسلامی ریاست کے علمبردار مزار میں موسیقی اور ناچ گانے کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے۔یہ اسلامی شعائر کا مذاق اُڑانے کے مترادف ہے اور ساتھ میں مقبر ے جیسی قابل احترام جگہ کے تقدس کو بھی پامال کیا گیا ہے۔ کوئی بھی مسلمان ایسا کرنے کا نہیں سوچ سکتا۔ ایسی بے ہودہ حرکت کرنے والوں کو کڑی سزا دی جائے۔