پشاور: سپورٹس فارآل وژن کے تحت خصوصی افراد کیلئے بنائی گئی بسوں کا افتتاح

پشاور: وزیر اعلی نےخصوصی کھلاڑی مسمات شیراز سے باقاعدہ افتتاح کروایا۔سپورٹس فار آل وژن کے تحت خصوصی افراد کیلئے گرائونڈ تک رسائی ممکن بنانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا، وزیراعلی محمود خان نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ کھیل و سیاحت نے ڈاکٹر سپورٹس سٹریٹیجی کے تحت خصوصی افراد کیلئے بسیں تیار کیں۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔،وزیراعلی کے ویژن سپورٹس فار آل کے تحت خصوصی افراد کیلئے محکمہ کھیل و سیاحت کا بڑا اقدام ہے خصوصی کھلاڑیوں کیلئے دو بسیں تیار کی ہیں جس سے یہ باآسانی کھیلوں کے گرائونڈ تک پہنچ سکیں گے، سیکرٹری محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے کہا کہ خصوصی کھلاڑیوں کو پہلے مقابلوں میں شرکت کیلئے ایک شہر سے شہر جانے میں بہت مشکلات تھیں اس سے اب وہ مشکل ختم ہو گی۔ڈاکٹر سپورٹس سٹریٹیجی کے تحت سپورٹس مین کی سہولیات کو پورا کیا جائے گا۔