پشاور،مس وزیر کی شعبہ بازار میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ اپریشن

پشاور:کنٹونمنٹ ایکزیکٹیو افیسر رانا خاور کی ہدایت پر کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر بمعہ انفورسمنٹ سٹاف نے کینٹ میں واقع شعبہ بازار میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف گرینڈ اپریشن کرتے ہوئے ڈیڈھ سو دوکانوں کے باہر تجاوزات کو بھاری مشینری کے زریعے مسمار کردیا جس میں غیر قانونی شیڈز، تھواڑے وغیرہ شامل ہے۔تجاوزات کیخلاف اپریشن سے 3 ٹرک غیر قانونی تجاوزات کو ضبط کرلیا۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس سمیت ٹریفک پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔شعبہ بازار میں دوکانداروں کو تجاوزات خاتمے کے نوٹسز جاری کئے گئے تھے مقررہ مدت میں عملدرآمد نہ کرنے پر اپریشن کرکے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔کینٹ بورڈ انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر شعبہ بازار و ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی جاری رکھیں گے جس میں کسی کیساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔