پی ٹی وی کی پہلی خاتون اناؤنسر نصیر کنول اورڈرامہ نگار حسینہ معین انتقال کرگئیں

اسلام آبا:پاکستان کی معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین اور پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر انتقال کر گئیں ۔ سرکاری ادارے پی ٹی وی ہوم کی ٹوئٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر محترمہ کنول نصیر انتقال کر گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ مرحومہ بوجہ علالت اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا، جہاں جمعرات کی شام وہ انتقال کر گئیں۔ محترمہ کنول نصیر کو ان کی خدمات پر پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا، جبکہ پاکستان کی معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا اور ان کی نمازہ جنازہ بعد نماز عصر نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں ادا کی جائے گی۔حسینہ معین نے 20 نومبر 1941 کو بھارت کے شہر کانپو رمیں آنکھیں کھولیں، ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی اور قیام پاکستان کے بعد پاکستان منتقل ہوگئیں جہاں کراچی یونیورسٹی سے تاریخ میں ماسٹرز کیا۔حسینہ معین نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے لیے بہت سے ڈرامےتخلیق کیے ان کے مشہور ڈراموں میں ان کہی، تنہایاں، دھوپ کنارے، آنسو،آئینہ اور بندش جیسے کئی یادگار ڈرامے شامل ہیں۔