پاکستان افغانیوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کر نے کیلئے کوشاں، 35 افغانی طلبہ اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئے

پاکستان افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے افغان قوم کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہے۔افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو عالمی برادری نے سراہا ہے۔ افغانستان میں امن نہ صرف خطے بلکہ پاکستان اور افغانستان کے معاشی مفاد میں ہے۔پاکستان نے افغانستان میں ہسپتالوں، سکولوں اور سڑکوں سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے۔اس کے علاوہ پاکستان افغان طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے مزید مواقع فراہم کر نے کیلئے کوشاں ہے۔

اس حوالے سے افغانستان میں پاکستانی سفیر محمد صادق نے اپنے ایک ٹو یٹر پیغام میں کہا ہے کہ 35 افغان طلبہ اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے۔یہ افغانی طلبہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں علامہ اقبال سکالر شپ کے تحت تعلیم حاصل کریں گے،اسکالر شپ پروگرام سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں طلباء مستفید ہو چکے ہیں، اور وہ طلباء افغانستان کے مختلف اداروں اور وزارتوں میں کام کر رہے ہیں۔پاکستان ہر سال افغان طلبا کو اعلی تعلیم کے لئے 1000 اسکالرشپ میں توسیع کرتا ہے۔ اسکالر شپ ​پروگرام افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کے مقاصد کے پیش نظر کیے گئے بین الاقوامی اقدامات کا حصہ ہے، پاکستان بھی افغانستان اور علاقائی استحکام کے لیے ہونے والی کاوشوں میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے