زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں 1.2 ملین ڈالرکااضافہ

اسلام آباد:زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1.2 ملین ڈالرکااضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 12 مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخایرکاحجم 20.159 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ۔اس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخایرکاحجم 13.019 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.139 ارب ڈالرہے۔ پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 20.157 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔اس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.016 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 7.141 ارب ڈالرتھا۔