پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین اور انکے ساتھیوں کے خلاف تھانہ سٹی مانسہرہ میں ​مقدمہ درج

مانسہرہ:پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین اور انکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج، تھانہ سٹی مانسہرہ پولیس نےمنظورپشین اور انکے ساتھیوں پر ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کو گالیاں اور صحافیوں پر قاتلانہ حملے کے 324-504-505-427-124 اے-153 اے-34 پی پی سی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے کے مدعی مانسہرہ پریس کلب کے نائب صدر محمد اکرام قریشی نےتھانہ سٹی پولیس کو بتا یا کہ مانسہرہ میں سول سوسائٹی اور تحریک انقلاب نوجوانان کی طرف سے شیخ آباد کے قریب پاکستان کے حق میں پرامن ریلی نکالی ہو ئی تھی اسی دوران سفید رنگ کی گاڑی بٹگرام کی طرف سے آئی جس میں پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین اپنے دیگر تین ساتھیوں بامسلح ہمراہ گاڑی سے اترا اور ریاست پاکستان اور پاک افواج کو گالیاں دیتے ہوئے اسلحہ آتشین سے فائر نگ شروع کردی،منظور پشتین نے پاکستان اور پاکستانی ریاستی اداروں کو گالیاں دی،منظور پشتین کے ساتھ موجود ساتھی نے فائرنگ کرتے ہو ئے کہا کہ تم پاکستانی بے غیرت ہو ہم پاکستان کو ختم کردیں گے،منظور پشتین کے تیسرے بامسلح ساتھی نے بھی فائر نگ کی اور کہا کہہ ہم پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے اور آپ لوگ اپنی ماوں،بہنوں کی عزتیں نہیں بچاسکو گے۔منظور پشتین بار بار اپنی ساتھیوں کو کہہ رہا تھا کہ ان سب بے غیرت پاکستانیوں کو جان سے ماردو۔اسی دوران میں میرا ساتھی صحافی جو میڈیا کوریج کررہے تھے منظور پشتین اور ان کے دیگر تین ساتھیوں کو پاکستان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے سے منع کیا تو منظور پشتین اور انکے ساتھیوں نے مجھ اور میرے ساتھیوں پر با ارادہ قتل فائرنگ شروع کردی اور کیمرے اور موبائل فون بھی تھوڑ دیئے۔