عماد وسیم نے دلہن ڈھونڈ لی

اسلام آباد:آل راﺅنڈر عماد وسیم نے بھی برطانیہ سے دلہن ڈھونڈ لی ہے۔ عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائیں گے۔ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب 26 اگست کو اسلام آباد میں ہوگی، عماد وسیم کاﺅنٹی کرکٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے لیے ایک ہفتے کی بریک لیں گے اور پھر بقیہ میچز کے لیے ناٹنگھم شائر کو جوائن کریں گے ۔عماد وسیم کی ثانیہ اشفاق سے لندن میں پہلی بار ملاقات ہوئی، آل راﺅنڈر کے اہل خانہ نے شادی کی تیاریاں شروع کر دیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی بھی 20اگست کو بھارتی لڑکی شامیہ آرزو خان سے شادی کرنے جارہے ہیں ،حسن علی کی ہونے والی دلہن ایمرٹس ایئر لائن میں بطور انجینئر کام کررہی ہیں اور اپنے والدین کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں جب کہ ان کے خاندان کے دیگر افراد نئی دہلی میں رہائش پذیر ہیں ۔