قيام امن اور جنگ کے خاتمے کیلئےافغانستان سے امریکی فوج کو واپس بلالیا جائے،افغان طالبان

کابل: افغانستان اسلامی امارت کے ​طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن اور جنگ کے خاتمے کے لئے افغانستان سے امریکی فوج کو واپس بلا لیا جائے، افغانستان میں اسلامی نظام نافذ ہونا چاہیے جس میں تمام قبائل اور نسلوں کے لوگ بلا امتیاز اپنی زندگیاں محبت اور بھائی چارے سے گزار سکیں۔بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان طالبان نے بتایا کہ نئے امر یکی صدر کو ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی اپنانا چاہئے اور افغانستان سے اپنی فوجیں واپس لینا چاہئے کیونکہ یہ امن کا ایک خاص طریقہ ہے ۔افغان طالبان نے کہا کہ اگر افغان حکومت شریعت کا نظام نافذ کریں تو ہمیں کوئی شکایت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں اور ہم نے اپنے عقیدے کے مطابق ہمیشہ اپنے قول پر عمل کیا ہےماضی میں بھی اور اب بھی بار بار مخالفت ہوئی ہے۔اگر امریکہ جنگ کرنا چاہتے ہیں تو ہم جنگ کے لئے تیار ہیں۔امریکی فوجی افغانستان سے نکلنا شروع ہوئے ہم جہاد لڑنے سے نہیں تھکتےکیونکہ یہ ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔ ہمارا مشن افغانستان میں شرعی اور اسلامی نافذ کرنا ہے۔ خدا کرے افغانستان حقیقی امن کی طرف جائے اورامن ہماری ذہنی آزادی کا باعث بنے۔