مرغی کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ، ٹوئٹر پر بائیکاٹ چکن کی مہم زور پکڑ گئی

پشاور: ملک بھر میں مرغی کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ایک طرف مہنگائی کا طوفان تو دوسری جانب قصابوں نے اپنی من مانی قیمتوں میں دودھ اور گوشت بیچنا شروع کردیا ہے۔شیاء خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہورہی ہیں اورعوام حکمرانوں سے مایوس نظر آتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس دور میں غریب آدمی سبزیاں بھی خریدنے کے قابل نہیں رہا تو چکن خریدنا تو دور کی بات ہے۔خیبر پختو نخوا میں چکن کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی،پنجاب میں چکن کی فی کلو قیمت 360 روپے ہو چکی ہے،جب کہ ، کراچی میں مرغی کاگوشت 500 روپے کلو تک پہنچ گیا۔ مہنگائی نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے، کھانے پینے کی روز مرہ کی اشیا کے ساتھ ساتھ مر غی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافے نے مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے باہر کر دیا ہے۔ملک بھر میں مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عوام سوال کرنے لگے ہیں کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہاں سوئی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ماہ فروری کے دوران چکن اور گھی کی قیمتوں میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں کوئٹہ میں چکن سب سے زیادہ مہنگاہوااور اس کی قیمت میں 61 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا۔اس تمام صورتحال میں سوشل میڈیا پر بائیکاٹ چکن کے نام سے بھی مہم شروع کر دی گئی ہے جس میں عوام سے چکن کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔