قبائلی ضلع باجوڑ میں تعلیم کی راہ میں رکاوٹیں دور، پاک فوج کا لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے ہاسٹلز کے قیام کا ​ایک بڑا منصوبہ

باجوڑ: پاک فوج نے جس طرح پورے ملک اور خاص کر خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں دہشتگردوں کی نیٹ ورک ختم کردی تو دوسری طرف ​پاک افواج نے وہاں کےشہریوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھی کمر کس لی جس کی بے شمار مثالیں موجودہیں تاہم ان میں سے اگر صرف تعلیم کا شعبہ ہی لے لیا جائے تو یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ملک بھر اور خاص کر قبائلی علاقوں میں تعلیمی اداروں کے ذریعہ افواج پاکستان تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔کیونکہ تعلیم ہی کے ذریعے قبائلی طلباء و طالبات کو قومی دھارے میں لایا جا سکتا تھا اور ان تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد بے شمار قبائلی طلباء نے ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے لئے جہاں سے وہ زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے کے اہل ثابت ہوئے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پاک فوج نے قبائلی ضلع باجوڑ کی علاقہ خار میں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے الگ الگ ہاسٹلز بھی تعمیر کی ہے،لڑکوں کے ہاسٹل میں 16 کمرے ہے جس میں128 طلبہ کی گنجائش موجود ہیں،لڑکوں کے ہاسٹل میں ڈائنگ ہال،کچن،ویٹنگ روم اور وارڈن روم کی سہولت بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ لڑکیوں کے ہاسٹل میں120 طالبات کی رہائش کی سہولت موجود ہے،دونوں ہاسٹلز میں تمام بنیادی سہولیات میسر ہے،ضلع باجوڑ کے قبائلی مشران نے خار میں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے الگ الگ ہاسٹلز کے قیام کو طلبا وطالبات کو تعلیم کے بہترین مواقع کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے قبائلی اضلاع ملک کے ترقی یافتہ علاقوں میں شامل ہوگئے ہیں۔