پشاور: کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات،مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

پشاور: ضلعی انتظامیہ پشاور نے کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات کے پیش نظر مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ،جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق مائیکروسمارٹ لاک ڈاون حیات آباد ،شامی روڈ اور مسلم آباد کے علاقوں میں نافذ کیا گیا ہے
،ان علاقوں سے آمدورفت بند رہے گی ،جبکہ ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی،اورمساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی،ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔