کوئٹہ: سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم بی ایل اے کے5 دہشتگرد ہلاک

مستونگ:مستونگ میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے آپریشن میں بی ایل اے کے پانچ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے اسپلنجی کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تو دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد مارے گئے جب کہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اس حوالے سے سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اےسے تھا اور دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا،ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی بھی ہوا ہے جب کہ ہلاک دہشتگرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔