شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب خفیہ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا جس کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے مقامی گروپوں سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے،ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں انتہائی مطلوب کمانڈر جنید عرف جامد اور کمانڈر خلاق عرف شادین 2020 میں ہونے والے سیکیورٹی فورسز پہ حملوں آئی ای ڈی دھماکوں اور میران شاہ میں حکومتی اہلکاروں کے اغوا میں براہ راست ملوث تھے۔ افواج پاکستان کے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جوان مردی سے لڑتے ہوئے سرزمین وزیرستان کو دہشتگردوں سے پاک کیا۔