ٹانک،پولیس کی کامیاب کارروائی،48 ہزار سے زائد کارتوس برآمد،ڈرائیور گرفتار

ٹانک: سدکی پولیس چیک پوسٹ کے قریب تھانہ مرید اکبر شہید پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھوسے سے بھری پک اپ گاڑی میں چھپائے گئے 48ہزار سے زائد کارتوس برآمد کرکے گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جبکہ مقدمہ درج کر لیاگیا۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال بلوچ نی,ڈی ایس پی رورل روخانزیب اور ایس ایچ او ایس ایم اے فہیم ممتازکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ یاسین فاروق اور ضلعی پولیس سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ کے خصوصی احکامات پر ٹانک پولیس نے جرائم پیشہ اور ناجائز اسلحہ کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے ان کا بتانا تھا کہ جمعہ کے روز ایس ایچ او تھانہ مرید اکبر شہید فہیم ممتاز نے مخبر کی اطلاع پر سدکی پولیس چیک پوسٹ کے قریب پک اپ ڈاٹسن نمبر 4345-سی کو روکا جو بھوسے سے بھری ہوئی تھی دوران تلاشی بھوسے کے نیچے چھپائے گئے 48ہزار سے زائد کارتوس اور 223 بور کی رائفل برآمد کر لی پولیس نے مذکورہ گاڑی کو تحویل میں لیکر ڈرائیور عارف اللہ سکنہ لکی مروت کو گرفتارکر کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کے تفتیش شروع کر دی ہے ڈی ایس پی کا مذید کہنا تھا کہ پکڑے گئے کارتوسوں کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ٹانک پولیس نے کارتوسوں کی بہت بڑی کھیپ کو ملک کے دیگر حصوں کو اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہیان کا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ڈی آئی جی ڈیرہ اور ڈی پی او ٹانک کی جانب سے کاروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفیکٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔