خیبر: پاک فوج کے تعاون سے لوئے شلمان میں پاکستان سپورٹس فیسٹیول میں انٹر تحصیل کے مقابلے اختتام پذیر

خیبر: ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے لوے شلمان میں فرنٹیئر کور(ایف سی) تیراہ رائفل 213 ونگ کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس فیسٹول میں انٹر تحصیل مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ۔ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے لوئی شلمان میں ایف سی تیراہ رائفل کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس فیسٹول میں انٹر تحصیل مقابلوں کے فائنل میچیز کھیلےگئے جس میں کرکٹ،فٹ بال،والی بال،باسکٹ بال،رسہ کشی،ریس اور بیڈمنٹن کھیلوں کے فائنل میچیز کھیلے گئے۔فائنل میچیز کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ تیراہ رائفل کرنل خرم رشید تھے جبکہ اس موقع پر انکے ہمراہ کمانڈر 213 ونگ لیفٹینٹ کرنل سہیل منصور،کیپٹن (آر ایم او) جواد،لائن ایس ایچ او شلمان،مقامی مشران اور بڑی تعداد میں تماشائی بھی موجود تھے۔کمانڈنٹ تیراہ رائفل کرنل خرم رشید نے کمانڈر 213 ونگ لیفٹینٹ کرنل سہیل منصور کے ہمراہ کرکٹ کا فائنل میچ،100 میٹر دوڑ اور رسہ کشی کا مقابلہ دیکھا ۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کمانڈنٹ تیراہ رائفل کرنل خرم رشید نے تمام کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کی۔تقریب سے خطاب کے دوران کمانڈنٹ تیراہ رائفل کرنل خرم رشید کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقہ لوئی شلمان میں عوام کے سنگ خود کو پاکر خوشی محسوس کررہا ہوں اور شلمان کے لوگوں کا کھیلوں وابستگی کو سراہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ فرنٹیئر کور (ایف سی) کے زیر اہتمام منقعدہ پاکستان سپورٹس فیسٹول کا بنیادی مقصد کھیلوں کو فروغ دے کر یہاں کے کھیلاڑیوں میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو باہر لانا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سپورٹس فیسٹول میں جتنے بھی کھیلاڑی ابھر کر سامنے آئینگے تو انکو قومی و بین الاقوامی سطح پر سپورٹس مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا،جہاں پر یہ کھلاڑی ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔