مردان تعلیمی بورڈنے آل پاکستان گرلز تھرو بال چیمپئن شپ جیت لی

پشاور:بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان نے آل پاکستان گرلز تھرو بال چیمپئن شپ جیت لی مردان کی ٹیم نے فائنل میں میزبان کوئٹہ کی ٹیم کو شکست دی ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں ہونیوالے مقابلوں میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا سابق انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈائریکٹریس سپورٹس بورڈ مردان بورڈ عائشہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان مقابلوں میں مردان اور پشاور کی ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا پشاور کی ٹیم نے ان مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اسے سکھر کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے بتایا کہ چھ ٹیموں نے ان مقابلوں میں حصہ لیا جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا تھا مردان نے سکھر اور میر پور کی ٹیموں کو شکست دی جبکہ کوئٹہ میں فائنل میں بھی مردان نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی ‘انہوں نے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان امتیاز ایوب کو خراج تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے مقابلے کامیابی کیساتھ منعقد ہوئے اور مقابلوں سے قبل دس روزہ کیمپ بھی منعقد کیا گیا’مردان نے فائنل میں کوئٹہ کو ستائیس پچیس ‘چوبیس چھبیس اور پچیس تئیس جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں سکھر نے پشاور کو پچیس بایئس ‘اکیس پچیس اور ستائیس پچیس سے کامیابی اپنے نام کی آخر میں مہمان خصوصی چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ محمد یوسف بلوچ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔