ملاکنڈ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بارودی مواد برآمد

پشاور: سی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن کی اہم کاروائی, دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بڑے پیمانے پر بارودی مواد برآمد،تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن اور سیکیورٹی فورسسز 184وینگ دیر سکاؤٹس نے خفیہ اطلاع پر علاقہ شینگاڑہ بیلہ براول آپر دیر میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران انور خان ولد غازی ساکن شنگاڑہ براول کے رہائشی مکان سے مختلف قسم کے بھاری اسلحہ،پی آر جی کے7 گولے، 7 عدد میزائل ،بندوق 12 بور ایک عدد،ایچ ایم جی کارتوس 815 عدد,ایس ایم جی کارتوس 120 عدد،پی آر جی7 پٹاخے 14 عدد۔12.7 کارتوس ایک عدد،ایس ایم جی میگزین 4 عدد،میگزین 30 بور پستول ایک عدد۔برآمد کرکے قبضہ پولیس کی گئی ۔ سی ٹی ڈی کے ماہراور تجر بہ کار ٹیم کے نگرانی میں مزید قانونی کاروائی اور معلومات جاری ہے۔