قبائلی ضلع کرم کے عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی، ڈاکٹر عنایت الرحمان

کرم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر لوئر اینڈ سنٹرل کرم ڈاکٹر عنایت الرحمان نےتمام ہیلتھ اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے اورہمیں اس کو بہترین انداز میں نبھانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں لوئر اینڈ سنٹرل کے تمام ہسپتالوں کے ذمہ داران اورہیلتھ اہلکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ لوگوں کو موجودہ وسائل کے مطابق زیادہ سے زیادہ صحت سہولیات پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑا جائے۔ ڈاکٹر عنایت الرحمان نے ہیلتھ اہلکاروں پر زور دیا کہ تمام بچوں کو 10 متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے ویکسین لگانے کیلئے علاقائی مشران ، علماء کرام ،سیاسی ورکرز اور سماجی کارکنان کی خدمات سے استفادہ لیا جائے اور ضلع کرم کو حقیقی معنوں میں ایک صحت مند علاقہ بنایا جائے۔انھوں نے والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں ، ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو متعدی بیماری سے بچائیں اور انہیں صحت مند اور محفوظ مستقبل فراہم کریں۔