خیبر: پاک افغان بارڈر طورخم پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، افغانی سمگلر گرفتار

خیبر: پاک افغان طورخم بارڈر پر این ایل سی امپورٹ ٹرمینل میں افغانی سمگلر سے منشیات برآمد ،سمگلر کو انٹی نارکاٹکس فورس کے حوالے کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پر سیکیورٹی اہلکاروں نے افغانستان سے پاکستان چر س اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی تلاشی کے دوران سمگلر جمعہ خان سکنہ افغانستان سے 2 کلو 400 گرام اعلی ٰکوالٹی کی چرس برآمد کر لی ،سمگلر کو انٹی نارکاٹکس فورس کے حوالے کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔