قبائلی ضلع خیبر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، ڈی پی او وسیم ریاض

خیبر: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وسیم ریاض کے ہدایات پر ایس ایچ او جمرود امجد آفریدی کی کارروائی ،زمینی تنازعات کے وجہ سے بنے تمام مورچے خالی کرکے مسمار کردئے۔ڈی پی او خیبر وسیم ریاض نے کہا ہے کہ ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں و سب تحصیلوں میں کسی بھی گروہ یا فرد کو حکومتی ریٹ چیلنج کرنی کی اجازت نہیں دی جائیگی کیونکہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور انکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ تمام اقوام اپنے تنازعات پرامن طریقہ سے حل کریں اور امن و امان کی صورتحال خراب نہ کریں۔ آئندہ اگر کسی گروپ یا فرد نے خلاف ورزی کی تو انکے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج ہونگے اور انکو قرار واقعی سزائے دی جائیگی ۔