گوادر: پاک بحریہ کا پشوکان میں سماعتی مسائل کی سکریننگ کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد: ساحلی علاقوں میں آباد افراد کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے عزم خاص طور پر کرونا وائرس وبا کی صورتحال کے تناظر میں مناسب طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کی جانب سے روٹری انٹر نیشنل اور ساحل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سماعتی مسائل کی مفت اسکریننگ کے لیے پِشوکان (گوادر) میں میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔ای این ٹی اسپیشلسٹس ، ماہرینِ سماعت اور ڈاکٹرز کی ٹیم نے کیمپ میں دستیاب جدید تشخیصی آلات سے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت مشاورت فراہم کی۔ کیمپ میں کئی مریضوں کے لئے مفت سماعتی آلات بھی فراہم کیے گئے۔میڈیکل کیمپ آنے والے مریضوں کو کرونا وائرس وبا کے حوالے سے احتیاطی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں مریضوں کو بیماریوں کی روک تھام اور رہائشی علاقوں کی صفائی سے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔پاک بحریہ ساحلی پٹی پر مقیم افراد کو مستقل بنیادوں پر معیاری طبی علاج فراہم کرتی ہے۔ حالیہ میڈیکل کیمپ بھی پاک بحریہ کے اسی عزم کا ایک اور عملی مظاہرہ ہے۔