سینیٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ، اسلام آباد سے یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب

اسلام آباد:اسلام آباد سے جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں ۔سینیٹ انتخابات میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا ، پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کا معرکہ مارلیا۔بڑے ایوان کیلئے بڑا مقابلہ جاری ہے اور ،سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور سوائے خیبر پختونخوا کے بلوچستان، سندھ کی صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں اب ووٹ کی گنتی کا عمل جاری ہے، سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اوروزیرخزانہ حفیظ شیخ کےدرمیان اصل مقابلہ ہوا ہے ۔تاہم اسلام آباد سے جنرل نشست پر بڑا اپ سیٹ ہوا ہے اور یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔قومی اسمبلی میں سینیٹ کی دو نشستوں کیلئے 341 اراکین میں سے 340 نے حق رائے دہی استعمال کیا ،جماعت اسلامی کے عبدالاکبرچترالی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ، شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہو گیا ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے 169 جبکہ حفیظ احمد شیخ نے 164 ووٹ حاصل کیے۔قومی اسمبلی میں7 ووٹ گنتی کے بعد الگ کر دیئےگئے ہیں۔ امکان یہی ہے کہ ان ووٹوں کو ضائع ‏قرار دیا جائے گا۔