قبائلی ضلع باجوڑ کے نوجوانوں کیلئے پاک فوج کی جانب سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد

قبائلی ضلع باجوڑ کے نوجوانوں کے لئے ایف سی نارتھ اور خیبر پختونخواہ آئی ٹی بورڈ کی جانب سےڈیجیٹل مارکیٹنگ ورکشاپ کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔خیبر پختو نخوا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور ایف سی نارتھ کی جانب سے ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں باجوڑ کے تقریباً 100 سے زائد نوجوان شرکت کرینگے۔ سیشن میں نوجوانوں کو ورکشاپ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔یادرہے کہ اس سے پہلے بھی ایف سی نارتھ کی جانب سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس سے باجوڑ کے نوجوانوں کو بہت فائدہ ہوا تھا.آگاہی سیشن میں حصہ لینے والے نوجوانوں نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ ورکشاپ کے حوالے سے کہا کہ اس ورکشاپ سے ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے کیونکہ پہلے ہمیں ڈیجیٹل مارکٹنگ کے حوالے سے کچھ پتہ نہیں تھا اب ہم اپنے بزنس اور دوسروں کی بزنس کی مارکیٹنگ ان لائن کرانے کے طریقے جان گئے ہیں.انہوں نے کہا کہ اب باجوڑ کے نوجوانوں کو روزگار شروع کرنے میں کافی آسانی ہوگی جبکہ نوجوانوں نے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے مزید ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے تاکہ ہمیں اگے بڑھنے کے مواقع مل سکے.

شیئر کریں