خیبر: ڈی ایچ کیو ہسپتال لنڈیکوتل میں لشمینیا کے انجکشن ختم، مریض پریشان

ضلع خیبر لنڈیکوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گزشتہ 1مہینے سےلشمینیا مریضوں کے انجکشن ختم ہوگئے علاج کے لئے آئے ہوئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مریضوں کے رشتہ داروں کا فریاد .تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گزشتہ ایک مہینے کے دوران لشمینیا کے مریضوں کے سرکاری انجکشن ختم ہو گئی ہیں جس کے باعث علاج کے لئے آئے ہوئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں ہسپتال زرائع کے مطابق لشمینیا کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 650ہیں جبکہ لشمینیا کے مریضوں کے نئے کیسسز کی تعداد 130ہیں جس میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہیں جوکہ لشمینیا کے مرض کا شکار ہو گئی ہیں. ہسپتال زرائع کے مطابق لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لشمینیا کے مریضوں کے سرکاری انجکشن ختم ہونے کے حوالے سے محکمہ صحت حکام کو آگاہ کر دئے گئے ہیں. لنڈی کوتل میں لشمینیا کے مریضوں کے رشتہ داروں نے خیبر پختونخوا کے سیکرٹری ہیلتھ اور دیگر محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لشمینیا کے مریضوں کے علاج کے لئے فوری طور پر سرکاری انجکشن بھیج دیا جائے تاکہ لشمینیا سے متاثرہ مریضوں کا علاج معالجہ بروقت ہوسکے اور ان کے مشکلات میں کمی آجائے