قبائلی ضلع کرم کے عوام کیلئے پاک فوج کی جانب سے ڈوگر کیٹیگری ڈی ہسپتال صحت کا بڑا منصوبہ

پاک فوج کی جانب سے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کام زور شور سے جاری ہے، مقامی لوگوں کو تعلیم ،صحت اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے افواجِ پاکستان کمر بستہ ہے،پاک فوج نے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں جو منصوبے شروع کئے ہیں ان میں تعلیم اور صحت سر فہرست ہے.پاک فوج اور حکومتی ادارےعوام کو بنیادی ضرورتوں کی سہولیات اُن کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔

اسی سلسلہ میں قبائلی ضلع کرم کے عوام کو اعلیٰ اور معیاری صحت کی سہولیات پہنچانے کے لئے جدید طرز کا ڈوگر میں کیٹیگری ڈی ہسپتال تعمیر کیا گیا ہے،100 بستروں پر مشتمل اس ہسپتال میںمیڈیکل وارڈ، گائناکالوجی وارڈ،ایڈمن بلاک،او پی ڈی،آپریشن تھیٹر،اسٹاف کیلئے رہائشی کوارٹر، پارکنگ اور باسکٹ بال کورٹ موجود ہیں۔جد ید سہولیات سےآراستہ ڈوگر کیٹیگری ڈی ہسپتال مقامی لوگوں کو صحت کی سہولیات انکی دہلیز پر مل رہی ہیں۔مقامی لوگوں نے پاک فوج اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے قبل علاج کے لئے پشاور اور اسلام آباد کا رخ کرتے تھے لیکن اب انھیں گھر میں علاج معالجے تک آسان رسائی حاصل ہے۔ہسپتال میں عوام کیلئے صحت کی ہر قسم کی سہولت موجود ہے۔

شیئر کریں