قبائلی ضلع خیبر کے 51 متاثرین میں 17.04 ملین روپے کے امدادی چیک تقسیم

خیبر:ضلعی انتظامیہ خیبر کے احکامات پرسی ایل سی پی نے شلوبر تیراہ کے تباہ شدہ مکانات سروے پروگرام کے تحت 17.04 ملین روپے کے معاوضوں کے چیکس 51 متاثرین میں تقسیم کئے ۔بدھ کے روزخیبر ھاؤس میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد,ڈسٹرکٹ پولیس افسر خیبر وسیم ریاض, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف خیبر نوید اکبراورسکیورٹی فورسز کے افسران نے شرکت کی۔سی ایل سی پی کے مطابق ابتک مختلف تقریبات میں تقسیم شدہ چیکوں کی کل مالیت 2958.16 ملین ہیں۔ سی ایل سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک خیبر کے تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو 2 ارب 95 کروڑ 8 لاکھ اور 16 ھزار معاوضے کی مد میں تقسیم ہو چکے ہیں جس میں 5599 مکانات مکمل تباہ شدہ اور 4491 مکانات کو جزوی نقصان پہنچنے کی صورت میں مذکورہ معاوضہ اب تک مل چکا ہے ۔