کرم: ڈوگر ایجوکیشن کمپلیکس، پاک فوج کا قبائلی طلبہ کیلئے ایک انمول تحفہ

پاک فوج قبائلی اضلاع کے عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیں اورقبائلی اضلاع میں تمام رکاوٹوں کو دور کررہے ہیں تاکہ وہاں ترقی کا سفر تیزی سے شروع کرسکیں۔ قبائلی اضلاع میں تعلیم کی روشنی پھیلانا پاک فوج کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔عوام میں خوشحالی لانے اور ان کا مستقبل درخشاں بنانے کیلئے تعلیم کا عام کرنا انتہائی ضروری ہے ۔بہترین تعلیم وتربیت سے ہی قومیں آگے بڑھتی اور ترقی کی منازل طے کرتی ہیں ۔ قبائلی علاقوں میں تعلیمی اداروں کا قیام قبائلی طلباء وطالبات اوروالدین کیلئے ایک بہترین تحفہ ہے ۔

پاک فوج نے قبائلی ضلع کرم کے علاقہ ڈوگر میں ایجوکیشن کمپلیکس تعمیر کی ہے جس میں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے الگ الگ 26 کلاس رومز ایک لائبریری،چار لیبارٹری،ایک ایڈمن بلاک اور سٹاف روم شامل ہیں،ایجوکیشن کمپلیکس 900 طلبہ کی گنجائش موجود ہے، ڈوگر ایجوکیشن کمپلیکس نئی نسل میں اعلی معیاری تعلیم اور اچھی تربیت کرنے میں بھرپورکردار ادا کر رہا ہے. کمپلیکس معیاری تعلیم میں ایک سند کی حیثیت رکھتا ہے اور یہاں معیاری تعلیم کے علاوہ بچوں کی کردار سازی پر جو توجہ د ی جاتی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔مذکورہ کمپلیکس کے باعث علاقہ کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیمی مواقع ان کی دہلیز پرمیسر ہوں گے ۔