سینیٹ انتخابات پرانے طریقے کار کے مطابق خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کیا جائے گا،سینیٹ انتخابات پرانے طریقے کار کے مطابق خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے،ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو چار ہفتوں میں رپورٹ دے گی۔منگل کو چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا،وقت کی کمی کے باعث آئین وقانون کے تحت انتخابات کروائے جائیں گے،الیکشن کمیشن ماضی کے طریقہ کار کے تحت ہی انتخابات کا انعقاد کرے گا،الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کی رائے پرمن وعن عمل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کوشفاف بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گا،الیکشن کمیشن کوسپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موصول نہیں ہوا۔سپریم کورٹ قراردے چکا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق خفیہ بیلٹ سے ہوں گے۔الیکشن کمیشن انتخابات منصفانہ اورشفاف بنانے کے لیے میکنزم بھی بنائے گا،ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، اس کے سربراہ سپیشل سیکرٹری کنونیئر، ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی اور سعید گل جے پی ای سی پنجاب ممبران ہوں گے۔سپیشل سیکرٹری کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی چار ہفتوں میں رپورٹ دے گی،کمیٹی کونادرااوردیگراداروں تک رسائی حاصل ہوگی۔