کرم:پاک فوج قبائلی اضلاع میں تعلیم کی بہتری کیلئے کوشاں، صدہ میں گرلز ایجوکیشن کمپلیکس کا قیام

پاکستان میں بھی تعلیم نسواں کا شعور مضبوط ہو چکا ہے۔ خواتین اعلیٰ تعلیم اور دیگر شعبوں میں مثالی کردار ادا کر رہی ہیں ۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہر لڑکی کو تعلیم ضرور دینی چاہئے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار صورت حال میں وہ اپنے پاؤں پر خود کھڑی ہو سکے اور کسی دوسرے پر بوجھ نہ بنے۔ اس سلسلے میں پاک فوج حکومتی اداروں کی تعاون سے قبائلی اضلاع میں تعلیم کی بہتری پرخصوصی توجہ دے رہی ہے، قبائلی اضلاع میں بند سکولوں کو دوبارہ فعال، جزوی اورمکمل طور پر تباہ شدہ سکولوں کی تعمیر پربھی کام شروع ہوچکاہے۔پاک فوج جنگ سے متاثرہ قبائلی ضلعوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں اور تعلیم کی مکمل بحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،

کیونکہ تعلیم عام کرنے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔پاک فوج نے تعلیم کے فروغ کیلئے قبائلی ضلع کے علاقہ صدہ میں طالبات کیلئے عالمی طرز پر نیو گرلز ایجوکیشن کمپلیکس تعمیر کی ہے جس میں طالبات24 کیلئے کلاس رومز،4 سائنس لیب،ایک لائبریری،ایک ایڈمن بلاک اور ایک سٹاف روم شامل ہیں جبکہ گرلز ایجوکیشن کمپلیکس میں 720 طالبات کی گنجائش موجود ہے۔اس کے علاوہ لڑکوں کیلئے ہاسٹل بھی موجود ہے،ہاسٹل میں 176 طلبہ کیلئے 44 کمرے، ایک سٹوڈنٹ مس اور ایک وارڈن بھی موجود ہے۔ضلع کرم کے عمائدین پاک فوج اور حکومتی اداروں کا شکریہ اداکرتے ہو ئے کہا ہے کہ ایک عورت کی تعلیم پورے خاندان کا حسن ہے اس لیے ہمیں بہتر معاشرے کی تشکیل کے لیے پاک فوج لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے.