قبائلی ضلع خیبر میں 96 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونی والی واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح

خیبر: قبا ئلی ضلع خیبر لنڈیکوتل کے علاقہ شیخ مل خیل پسیدخیل حاجی خالد کلی میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کر دیا. افتتاح کے موقع پر ان کے ہمراہ ایڈوائزر و سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی امیر خان آفریدی. پرسنل سیکرٹری حاجی حمید اللہ آفریدی. زکوٰۃ کمیٹی کے چئیرمین مولانا احسان اللہ جنیدی. ناظم اسلام الدین آفریدی. پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی جمال آفریدی. نسبت علی آفریدی. مولانا ربنواز قادری گوڈگورنس کے سیکرٹری عظمت علی شینواری مولانا شعیب قادری اور دیگر مشران بھی موجود تھے. لنڈی کوتل شیخ مل خیل پسیدخیل میں سولر سسٹم سے چلنے والے ٹیوب ویل واٹر سپلائی سکیم پر 96لاکھ روپے کی لاگت آئی ہیں مزکورہ منصوبے سے 100سے زائد گھرانوں کو پانی فراہم کی جائے گی. لنڈی کوتل شیخ مل خیل پسیدخیل حاجی خالد کلی میں واٹر سپلائی سکیم کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ علاقے میں بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوگیا ہے علاقے میں عوام کو پانی سے درپیش مشکلات کے حل کے لئے شلمان واٹر سپلائی سکیم کے سروے پر کام جاری ہیں جوکہ تاریخ میں سب سے بڑا منصوبہ ہوگا جس علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ جمرود. لنڈی کوتل شلمان ملاگوری اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہیں جس سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو جائے گا اور عوام کے مشکلات میں کمی آجائے گی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ اس سے پہلے دور اقتدار میں اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے گئے ہیں اور اور آئندہ بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ علاقے میں تمام ترقیاتی کام میرٹ پر کی جائے گی لنڈی کوتل شیخ مل خیل پسیدخیل میں واٹر سپلائی پر کام مکمل ہونے پر علاقے کے عوام نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری کا کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا .